فیچرڈ پوسٹکھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ حاملہ خواتین کھلاڑیوں کے متعلق کونسا کام کرنے میں ناکام رہا؟ قومی وویمن کرکٹر بسمہ معروف نے حیران انکشاف کر کے تھرتھلی مچا دی

پی سی بی کے موجودہ کنٹریکٹس میں حاملہ ہونے کے بعد ملنے والی چھٹی اور دیگر مراعات یا تنخواہ سمیت چھٹی سے متعلق کچھ بھی درج نہیں ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ حاملہ خواتین کھلاڑیوں کے متعلق کونسا کام کرنے میں ناکام رہا؟ قومی وویمن کرکٹر بسمہ معروف نے حیران انکشاف کر کے تھرتھلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹ ٹیم کے موجودہ کنٹریکٹس میں حاملہ ہونے کے بعد ملنے والی چھٹی اور دیگر مراعات یا تنخواہ سمیت چھٹی سے متعلق کچھ بھی درج نہیں ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی کی جانب سے حاملہ ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے اور پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ ایک منفرد کیس ہے اور اس سلسلے میں اب پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پی سی بی کے لیے کسی بھی نئی پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لینا ضروری ہوتا ہے اور ترجمان کے مطابق اگلے ہفتے میں ہی اس حوالے باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق بسمہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان اور کنٹریکٹرڈ کھلاڑی ہیں اور ہم باقاعدہ پالیسی سامنے آنے سے پہلے بھی ان کی بھرپور معاونت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے پالیسی کے مندرجات کے بارے میں فی الحال بات کرنا قبل از وقت ہو گا تاہم پی سی بی ان کی ہر لحاظ سے معاونت کرنے کی کوشش کرے گا۔عام حالات میں سرکاری سطح پر حاملہ خواتین کو پہلے بچے کی پیدائش سے قبل تین ماہ کی تنخواہ سمیت چھٹی دی جاتی ہے۔ تاہم کھلاڑیوں پر یہی قواعد اس لیے نافذ نہیں کیے جا سکتے کیونکہ کھلاڑیوں کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے گذشتہ روز جب یہ خوشخبری سنائی کہ وہ حاملہ ہیں اور اس کے باعث کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے بریک لے رہی ہیں تو جہاں انھیں دی جانے والی مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا وہیں یہ سوال بھی کیا جانے لگا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی حاملہ کھلاڑیوں کے حوالے سے کیا پالیسی ہے۔ بسمہ نے گذشتہ روز ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ میں ماں بننے والی ہوں اور اپنی زندگی کے ایک نئے باب میں داخل ہونے والی ہوں۔ انھوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads. because we hate them too.