سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

بااثر شخص نے بچے کو کھیلنے سے روکنے پر باڈی گارڈز نشان عبرت بنا دیا لیکن اس ڈرامے کا ڈراپ سین کیا ہوا؟ حیرت انگیز کہانی منظر عام آگئی

با اثر شخص نے معمولی بات پر سکیورٹی گارڈ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں

بااثر شخص نے بچے کو کھیلنے سے روکنے پر باڈی گارڈز نشان عبرت بنا دیا لیکن اس ڈرامے کا ڈراپ سین کیا ہوا؟ حیرت انگیز کہانی منظر عام آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلشن معمار میں با اثر شخص نے معمولی بات پر سکیورٹی گارڈ کو پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ با اثر شخص کی سکیورٹی گارڈ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، ویڈیو میں بااثر شخص کو گارڈ پر تشدد کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا گیا۔ متاثرہ سکیورٹی گارڈ نے کہا کہ میں نے بچوں کو سڑک پر کھیلنے سے منع کیا تھا جس پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ سکیورٹی کے مطابق با اثر شخص کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس تعاون نہیں کررہی۔

سکیورٹی گارڈ نے مطالبہ کیا کہ با اثر شخص کے خلاف کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مظلوم کا ساتھ نہ دینے پر کراچی پولیس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر پولیس ہی شہریوں کی حفاظت نہیں کرے گی تو ایسے با اثر افراد کو مزید دندنانے کا موقع مل جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.