سوشل ایشوزفیچرڈ پوسٹ

گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا، مالک کے تھپڑمارنے سے بزرگ خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ افسوسناک خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

جھگڑے پر بزرگ خاتون تھپڑ اور دھکے لگنے سے پھسل کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں‘ ملزم کیخلاف مقدمہ درج

گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا، مالک کے تھپڑمارنے سے بزرگ خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟ افسوسناک خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عرفات ٹاؤن میں گاڑی پارک کرنے کے جھگڑے پر بزرگ خاتون تھپڑ اور دھکے لگنے سے پھسل کر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ عرفات ٹاؤن میں گاڑی کے مالک فرحان نے خاتون کے گھر کے باہر گاڑی پارک کی جس پر خاتون نے اعتراض کیا۔تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ فرحان نے 72 سالہ بانو زوجہ اسماعیل کو تھپڑ مار اور دھکے دئیے۔جس سے برزگ خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئیں۔خاتون کو قریبی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین سے رابطے میں ہیں۔خاتون کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس نے کا کہنا ہے کہ لواحقین قانونی کارروائی کرنا چاہیں گے تو حقائق کی روشنی میں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.