فیچرڈ پوسٹکھیل

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نامور کھلاڑی محمد حفیظ، وہاب ریاض اور اکمل برادران کو زور دار دھچکا دیدی، ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں دیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے

پی سی بی نے قومی ٹیم کے نامور کھلاڑی محمد حفیظ، وہاب ریاض اور اکمل برادران کو زور دار دھچکا دیدی، ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کیوں نہیں دیا گیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑی ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو گئے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے تاہم کرکٹر وہاب ریاض، محمد حفیظ، کامران اکمل اور عمر اکمل ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس سے اختلافات کے باعث کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو ایک بار پھر ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا ہے۔ ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ، نسیم شاہ اور صہیب مقصود سمیت 10کرکٹرز شامل ہیں جبکہ محمد عامر، شرجیل خان، محمد وسیم جونیئر اور شان مسعود سمیت 40 کرکٹرز اے کیٹگری میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے قومی وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے رابطہ کیا تھا، پی سی بی سے کہا کہ پرفارمنس اور سنیارٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے، سارا ڈومیسٹک سیزن کھیلتا ہوں، اے پلس کیٹگری کا حقدار ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.