پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان کو دفاعی صنعت میں ایک اور بڑی کامیابی، ارجنٹائن کے بعد عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

عراق نے کافی عرصہ قبل پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا

پاکستان کو دفاعی صنعت میں ایک اور بڑی کامیابی، ارجنٹائن کے بعد عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی دفاعی صنعت کے حوالے سے چند ہی روز میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے، عراق پہلا عرب اسلامی ملک ہے جو پاکستان سے جنگی طیارے خریدے گا۔

بتایا گیا ہے کہ عراق نے کافی عرصہ قبل پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، اب اس حوالے سے سنجیدہ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران ہی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق دفاعی معاہدے کے معاملات طے پائے۔

ذرائع کے مطابق عراق بھی پاکستان سے 60 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم ادا کر کے 12 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا۔ یوں دفاعی صنعت کی بدولت پاکستان کو کھربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ارجنٹینا اور عراق کو جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو سوا 2 کھرب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ارجنٹینا نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے فنڈز مختص کر دیے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.