فیچرڈ پوسٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست، ہندو مسلم فسادات کا خدشہ، لاکھوں جانیں داؤ پر لگ گئیں، پوری دنیا میں تھرتھرلی مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی

اگر انڈیا جیتے گا تو اس کا کریڈٹ ہندو کھلاڑیوں کو جائے گا مگر اگر انڈین ٹیم ہارتی ہے تو اس کا ملبہ مسلمان کھلاڑیوں کو گرایا جائے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے شکست، ہندو مسلم فسادات کا خدشہ، لاکھوں جانیں داؤ پر لگ گئیں، پوری دنیا میں تھرتھرلی مچا دینے والی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست نے بھارت میں ہندو مسلمان کی تفریق کو مزید واضح کردیاروایتی حریف کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی شائقین نے انڈین فاسٹ باؤلر محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ٹیم میں شامل واحد مسلمان کھلاڑی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بھارتی شکست کی راہ ہموار کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شامی نے اپنی ٹیم کو کئی اہم مواقعوں پر جتوایا ہے۔ انہوں نے کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی تاہم اس کے جواب میں کوہلی کی شیر خوار بچی کو ریپ کئے جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔

پاکستان کیخلاف محمد شامی نے اچھی باؤلنگ نہیں کی تاہم اس کیساتھ ساتھ ان کی ٹیم کے دیگر غیر مسلم کھلاڑیوں میں سے بھی کسی ایک نے بھی دبئی میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ نئی دہلی میں ڈیولپنگ سوسائٹیز کی اسٹڈی کے مرکز کے پروفیسر ہلال احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندو اور مسلمان کی تقسیم گہری ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انڈیا جیتے گا تو اس کا کریڈٹ ہندو کھلاڑیوں کو جائے گا مگر اگر انڈین ٹیم ہارتی ہے تو اس کا ملبہ مسلمان کھلاڑیوں کو گرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ بھارت کی ہار کا غصہ صرف سوشل میڈیا پر ہی دکھائی نہیں دیا بلکہ پاکستان کی جیت پر جشن منانے کے الزام میں کئی انڈین مسلمانوں جن میں ایک اسکول ٹیچر، انجینئرنگ کے طلبہ، کشمیر میڈیکل کالج کے طلبہ اور اسٹاف کے ارکان شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح کئی انڈین مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کیا گیا، کئی طلبہ اور کالجز سے نکال دیا گیا جبکہ گرفتار افراد پر بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.