فیچرڈ پوسٹکھیل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ریٹائر ہو رہے ہیں؟ کیا ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی کھیلوں کی دنیا سے کنارہ کش ہوں گی؟ بڑا سچ سامنے آگیا

فی الحال کوئی ارادہ نہیں‘ جب بھی کرکٹ چھوڑوں گا، عزت کے ساتھ چھوڑوں گا، کپتان نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ مجھے ٹیم میں چاہتے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ریٹائر ہو رہے ہیں؟ کیا ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی کھیلوں کی دنیا سے کنارہ کش ہوں گی؟ بڑا سچ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے اپنی اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔ شعیب ملک نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ سے قبل ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اور ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہوں اب ایک ایونٹ رہ گیا ہے اور وہ ون ڈے ورلڈ کپ ہے۔ اس بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے قریب تھے۔ ریٹائرمنٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ جب بھی کرکٹ چھوڑوں گا، عزت کے ساتھ چھوڑوں گا، کپتان نے مجھ سے کہا ہے کہ وہ مجھے ٹیم میں چاہتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نیاپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میں ٹینس چھوڑنے سے قبل مزید 2 گرینڈ سلم جیتنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں کئی بار کراچی آچکی ہوں اور ہمیشہ ہی یہاں اچھا استقبال ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.