صحت

انسانی بلڈ کا گروپA,B,O کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے’نئی تحقیق

جدید ترین ڈی این اے سیکونسنگ اور جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)آپ کے خون کا گروپ کیا ہے؟ بیشتر افراد کا جواب اے، بی یا او ‘پوزیٹو یانیگٹیو ہوگا،مگر کیا آپ نے کبھی Er بلڈ گروپ کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں تو جان لیں کہ سائنسدانوں نے خون کا ایک اور نیا گروپ دریافت کرلیا ہے۔ خون کے اس نئے گروپ کو Er یا erantigensکا نام دیا گیا ہے اور جینیاتی طور پر اس کی 5اقسام ہیں۔یہ دریافت خون کے اس گروپ کے حامل افراد کے علاج میں اہم ثابت ہوسکے گی۔

بلڈ گروپس کو جو چیز ایک دوسرے سے الگ کرتی ہے وہ antigensہے یعنی ایسے پروٹین یا کاربوہائیڈریٹ جو خون میں شامل ہوکر اینٹی باڈیز بنانے کا عمل تیز کرتے ہیں۔برطانوی محققین نے خون کے اس نئے گروپ کو دریافت کیا جس کے لیے انہوں نے جدید ترین ڈی این اے سیکونسنگ اور جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔انہوں نے خون کے اس گروپ میں Piezo1پروٹین کو دریافت کیا۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل بلڈ میں شائع ہوئے اور محققین کے مطابق اس دریافت سے نئے بلڈ گروپس کی شناخت کے لیے نئے ٹیسٹ تیار کرنے میں مدد مل سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button