اچار کھانے والے خبردار ! ہائی بلڈ پریشر کیساتھ اور بڑا خطرہ کونسا؟
مرچ اور مصالحوں سے پیٹ میں سوجن، اسہال اور ہاضمے کے مسائل بھی ہو سکتے ہیں
لاہور(ہیلتھ ڈیسک)برصغیر کے خطے میں اچار کے استعمال اور اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اس کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہوتا ہے، لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ اچار کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند۔
اس حوالے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ اچار کو زیادہ دیر تک ذخیرہ کرنے کے لیے نمک اور تیل کی کافی مقدار درکار ہوتی ہے لہذا روزانہ کھانے سے اس کے مضر اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر آپ چاول کو صرف سبزیوں کے ساتھ ملا کر کھائیں گے تو جسم کو ضروری غذائی اجزا نہیں مل پائیں گے۔ اس سے وزن بڑھ سکتا ہے اس لیے کسی بھی سالن، سبزی یا دال کے ساتھ اسے کھایا جاسکتا ہے۔
جو لوگ بہت زیادہ اچار کھاتے ہیں وہ مرچوں اور مسالوں کی وجہ سے پیٹ میں سوجن، اسہال اور ہاضمے کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ بہت زیادہ اچار کھانے سے بعض قسم کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے اچار کا استعمال جتنا ممکن ہو کم سے کم کیا جائے۔اچار میں تیل کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ جس سے وزن بڑھے گا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ زیادہ نمک کی وجہ سے دل کے امراض میں مبتلا افراد میں ہائی بلڈ پریشر اور دل سے متعلق مسائل کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس لیے اچار زیادہ کھائیں تو یہ مسائل بڑھ جائیں گے! لہذا یاد رکھیں کہ پرہیز آدھا علاج ہے۔