صحت

برطانیہ میں 12عام اقسام کے سرطان کی نشانیوں کی نشاندہی کرنیوالا خون ٹیسٹ متعارف

خون کے چند قطرے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں گے کہ کوئی فرد پھیپھڑے، چھاتی یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہے' یہ اختراع گیم چینجر ثابت ہوگی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نیا خون کا ٹیسٹ متعارف کرایا جانے والا ہے جو علامات ظاہر ہونے سے قبل 12 عام اقسام کے سرطان کی نشانیوں کی نشان دہی کر سکے گا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہیلتھ سیکرٹری ویس اسٹریٹنگ حکومت کی مالی اعانت سے کی جانے والی یونیورسل بلڈ اسکرین کی رونمائی کرنے جا رہے ہیں تاکہ پانچ برسوں کے اندر بیماری کا علاج ممکن بنایا جا سکے۔ یہ علاج عالمی وبا کے دوران استعمال کیے جانے والے پی سی آر ٹیسٹ کی ایک قسم ہے اور یہ مریضوں کے بقا کے امکانات میں بہتری لا کر سالانہ ہزاروں زندگیوں کو بچا سکے گا۔ یہ ٹیسٹ جون میں سامنے آنے والے ایک بلڈ ٹیسٹ کے بعد پیش کیا جا رہا ہے جس کے متعلق بتایا گیا تھا کہ یہ ٹیسٹ چھاتی کے سرطان کے اسکین پر واضح ہونے سے برسوں قبل دوبارہ وقوع ہونے کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔ ویس اسٹریٹنگ کا کہنا تھا کہ خون کے چند قطرے طویل انتظار کو ختم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں گے کہ کوئی فرد پھیپھڑے، چھاتی یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہے۔ یہ اختراع گیم چینجر ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button