صحت

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق

ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ژوب(کھوج صحت) بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی۔ ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پی ایم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سے اس سال 9 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔ 

انسداد پولیو کی فوکل پرسن عائشہ رضا نے کہا کہ پولیو سے بچنے کا سب سے مؤثر طریقہ پولیو سے بچاؤ کی متعدد ڈوز ہیں۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر محمد انوار الحق کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 6 انسداد پولیو مہم ہو چکی ہیں، بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button