صحت

تھائیرائیڈ گلینڈز میں خرابی سے ہاتھوں میں سوجن’خون کی گردش کی کمی سے پائوں متاثر

انگلیوں کے سروں پر سوجن یا ورم زیادہ تر دل اور پھیپھڑوں کے عارضے کی علامات ہیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)ہمارے ہاتھ اور پاوں جسم کی حرکات و سکنات کا اہم حصہ ہیں، لہذا ان کی صحت و توانائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ معالج اور طبی ماہرین ہاتھ پاوں میں سوجن اور ورم جیسی کئی ابتدائی علامتیں دیکھ کر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہتے ہیں۔ تاہم ان کے ظاہر ہوتے ہی اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں کیونکہ اس کائنات میں ہر فرد کا مدافعتی نظام جدا گانہ ہے۔ کچھ خواتین و حضرات مضبوط قوت ارادی و مدافعت کیمالک ہوتے ہیں جبکہ دیگر اعصابی طور پر کمزور ہوتے ہیں، جن کے لیے معالج سے تشخیص لازمی ہوجاتی ہے۔

سوجی ہوئی انگلیاں تھائیرائیڈ گلینڈز میں خرابی کی ابتدائی علامت ہیں۔ اس صورت میں ایسے ہارمون کم پیدا ہوتے ہیں، جوجسم کے نظامِ ہضم میں شکست و ریخت کو روکنے والیمیٹابولک سسٹم کے لییبہت ضروری ہوتے ہیں۔ تھائیرائیڈ کی شکایت بہت سی دوسری بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے، اس لیے میڈیسن اور ڈائٹ پلان کے لیے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔

انگلیوں کے سروں پر سوجن یا ورم زیادہ تر دل اور پھیپھڑوں کے عارضے کی علامات ہوتا ہے۔ اس میں انگلیوں کے پور یا سِرے موٹے ہوجاتے ہیں جبکہ ناخن ابھر کر چمچ جیسی شکل کے ہوجاتے ہیں۔ یہ سانس اور دمے کے مرض کی علامت بھی ہوتے ہیں،اس لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

پاوں پورے جسم کی عمارت کو سنبھالے رکھتے ہیں۔ ان کی صحت اور صفائی سے آپ کسی طور غافل نہیں ہوسکتے۔ خون کی گردش ٹانگوں میں نہ جائے تو پاوں میں سوجن، سن ہوجانایا درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ شاہ بلوط کا پھل (Horse chestnut) اس ضمن میں اکسیر ہے۔ بقول ماہرین صحت، اس پھل میں ایسے کیمیکلز موجود ہوتے ہیں، جو جسم میں سوجن کم کرتے ہیں۔ دل صحیح طرح خون کو پمپ نہ کرے توپاوں اور ٹخنوں میںسوجن ہوجاتی ہے۔ یہ شکایت زیادہ دیر تک چلنے یا کھڑیرہنے سے بھی پیش آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button