صحت

جسمانی اعضا کی خرابی دماغی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے’تحقیق

ریسرچ میں 80فیصد افراد ڈپریشن اور اضطراب میں مبتلاء نکلے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) جسم اور طرز زندگی کے باہمی ربط سے متعلق ایک تحقیق کے مطابق، جسمانی اعضا کی خراب صحت دماغ میں تبدیلیاں لا کر دماغی صحت کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو اندرون جسمانی اعضا کی خرابی ذہنی صحت کو بھی متاثر کرتی ہے جو ڈپریشن یا اضطراب پیدا کرکے اسے مزید متاثر کرتی ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبورن میں ریسرچ فیلو اور سرکردہ مصنف یی ایلا تیان نے کہا کہ 18,000 سے زیادہ لوگوں کے دماغی امیجنگ اور کلینیکل ڈیٹا کو دیکھ کر ہم پہلی بار ایک عنصر کے طور پر دماغ اور دیگر اعضا کی صحت کے مابین تعلق کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پایا ہے کہ جسمانی اعضا کے نظام کی خرابی، دماغی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔

محققین نے اعضا کے نظاموں کا مطالعہ کیا جس میں پھیپھڑوں، دل اور جگر جیسے اعضا شامل تھے جو میٹابولزم اور قوت مدافعت سے متعلق ہیں۔نیچر مینٹل ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے تجزیے کے لیے ڈیٹا یو کے بائیو بینک سے لیا گیا۔ مطالعہ کیے گئے 18,000سے زیادہ شرکا میں سے 10,000سے زائد افراد نے ذہنی صحت کی حالت جیسے ڈپریشن، اضطراب کی اطلاع دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button