صحت

خواتین میں یوٹرس کا کینسر بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

اس سےکیسے بچا جائے؟اس بیماری کی علامات کیا ہیں؟

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)حمل ضائع ہونے کی تکلیف سے ابھی باہر نہیں آئی تھی کہ اس سے قبل اس جان لیوا بیماری کی اطلاع مل گئی۔27 برس کی آمنہ مسعود کا تعلق اسلام آباد سے ہے، اور وہ اوورین کینسر سے لڑ رہی ہیں۔ جنہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ برس دوسری بار ماں بننے جا رہی تھیں۔ اور ان کے گھر میں خوشیوں کا سماں تھا کہ چوتھے مہینے کے دوران انہیں اچانک پیٹ میں درد ہوا، جس کے بعد اسقاط حمل سے گزرنا پڑا۔

آپ بیتی سناتے ہوئے ان کی آنکھوں میں تھے۔ صرف ایک برس میں ان کی زندگی 360 زیرہ کے زاویئے پر آ رہی تھی۔جب درد بڑھتا گیا تو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا، اور ڈاکٹر نے مختلف ٹیسٹ کیے اور پھر وہ خبر آئی جو آمنہ کے لیے دنیا دھندلا کر دینے والی تھی، انہیں اوورین کینسر تھا۔ ابھی شادی کو صرف 4 سال ہوئے تھے، ایک طرف اپنی 2 سال کی بیٹی کا مستقبل، اور دوسری طرف اپنے شوہر کا تنہا چھوڑ جانے کا خوف بھی ستا رہا تھا کیونکہ میں اپنے شوہر سے کسی قیمت دور نہیں ہونا چاہتی تھی۔ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ علاج ممکن ہے لیکن یہ ایک طویل اور مشکل سفر ہوگا۔ کیموتھراپی، سرجری اور ریڈیوتھراپی، ان سب کا بہادری سے سامنا کرنا ہوگا۔

اب کچھ ہی سیشنز رہ گئے ہیں جس کے بعد میں کینسر سے چھٹکارا حاصل کر لوں گی، مگر اس کے بعد مجھ پر یہ قیامت شاید ٹوٹ سکتی ہے کہ میں کبھی ماں نہ بن سکوں۔ اس میںکبھی کبھی پیٹ میں درد، پھیلا، یا غیر معمولی خون بہنے جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں، لیکن خواتین اسے ماہواری کا مسئلہ یا پھر بہت معمولی مسئلہ سمجھ کر گھریلو ٹوٹکے شروع کر دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کینسر کی تشخیص 90 فیصد خواتین میں آخری مراحل میں ہوتی ہے۔اس بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اوورین کینسر کے بعد ماں بننا ایک پیچیدہ سوال ہے جس کا جواب کئی عوامل پر منحصر ہوتا یہ کینسر کے اسٹیج، اووریز کے متاثر ہونے، جسمانی صحت اور دیگر چیزوں کو مد نظر رکھ کر ہی بتایا جا سکتا ہے۔ہے۔

اگر اوورین کینسر کے علاج کے بعد خاتون حاملہ ہو جاتی ہے تو کچھ خطرات بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ مثلا بچے میں پیدائشی نقائص کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔اووریز کا کینسر بڑھنے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہدہ نے کہاکہ اس میں وزن کا بڑھنا،سگریٹ نوشی، ہارمونز کا عدم توازن، ورزش نہ کرنا، قبض، خوراک کا اچھا نہ ہونا، بڑھاپا اور پھر فیملی ہسٹری بھی شامل ہو سکتی ہے۔ چاہے کسی بھی قسم کا درد محسوس ہو وقت پر ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ اس کینسر کو کنٹرول کیا جا سکے۔اووریز کے کینسر کی مختلف علامات ہیں، جنہیں عام طور پر بہت نارمل محسوس کیا جاتا ہے۔ جن میں پیٹ کا پھولنا، بھوک میں کمی، ناف کے نیچے درد ہونا، پیشاب میں تکلیف، پیشاب میں خون آنا، تھکاوٹ اور قبض وغیرہ شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button