خواتین کے سیاہ ہونٹ سرخ کرنے کا نسخہ ہاتھ لگ گیا؟
سورج کی روشنی بھی ہونٹوں کی رنگت کومتاثر کرسکتی ہے
لاہور(ہیلتھ ڈیسک)گر آپ کو بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لبوں کا رنگ قدرے گہرا ہے اور آپ انہیں بنانا چاہتی ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں پر توجہ دیں کیونکہ اس مسئلہ کا حل باآسانی ممکن ہے۔ ہونٹوں سے گہری رنگت کی تہہ کو ہٹانے کیلئے روزانہ صبح ٹوتھ برش کو ان پر نرمی سے رگڑیں یا چینی، شہد اور زیتون کا تیل کا آمیزہ بنا کر ہونٹوں پر لگائیں اور پھر اچھی طرح دھوڈالیں۔
کسی اچھی بام سے ہونٹوں کو نم رکھیں کیونکہ خشک ہونٹوں کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے۔ سورج کی روشنی بھی ہونٹوں کی رنگت کومتاثر کرسکتی ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ایس پی ایف 30کی حامل سن بلاک ہونٹوں پر لگائیں۔ اگر قدرتی طریقوں سے ہونٹوں کی گہری رنگت ختم نہ ہو تو کے ٹی پی لیزرسے یہ ممکن ہے، اس کیلئے جلد کے کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
ہونٹوں پر سیاہ دھبوں کے لیے چینی کا اسکرب تیار کرنے کا طریقہ:
ایک چائے کا چمچ چینی میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔ اس مکسچر کو ہونٹوں پر لگا کر 3-4 منٹ تک نرمی سے رگڑیں، پھر دھولیں۔ اس اسکرب کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں۔ چینی ہونٹوں کے سیاہ اور مردہ خلیات کو ختم کرکے انہیں تازہ اور گلابی بناتی ہے، ساتھ ہی نئے خلیات کی نشوونما کو بھی بڑھاتی ہے۔