صحت

دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنیوالے موت کے زیادہ قریب ہونے لگے’ خطرے کی گھنٹی بجنے لگی

دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنیوالے موت کے زیادہ قریب ہونے لگے' خطرے کی گھنٹی بجنے لگی

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) حال ہی میں برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کی وجہ سے کسی شخص میں جلد موت کے خطرے کے تدارک کے لیے کتنی ورزشوں کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

اس تحقیق میں ہزاروں شرکا کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا اور معلوم ہوا کہ روزانہ 30-40 منٹ کی معتدل تا بھرپور ورزش طویل عرصے تک بیٹھنے سے موت کے بڑھتے خطرے کو کم کرنے کے لیے کافی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہر روز 40 منٹ تک اعتدال سے بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمی تقریبا 10 گھنٹے تک بیٹھے رہنے کے نقصانات کو متوازن کرسکتی ہے۔

محققین نے اپنے مقالے میں وضاحت کی کہ زیادہ بیٹھے رہنے والے افراد میں تقریبا 30-40 منٹ کی معتدل یا بھرپور شدت والی جسمانی سرگرمیاں کی وجہ سے موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے جتنا ان افراد میں جو زیادہ دیر تک بالکل نہیں بیٹھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button