دماغ کو تیز اور صحت مند رکھنے کیلئے دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہیے؟
مٹھی بھر یعنی 28 گرام اخروٹ دماغ کو تیز اور فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں' روزانہ ایک خاص مقدار میں اخروٹ کھانے سے دماغ صحت مند رہتا ہے
برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دماغ کو تیز اور صحت مند رکھنے کے لئے دن میں کتنے اخروٹ کھانے چاہیے؟ اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں حیران کن انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے جبکہ یہ اینٹی آکسیڈینٹ، منرلز اور وٹامنز کا خزانہ ہوتا ہے۔ مختلف تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ ایک خاص مقدار میں اخروٹ کھانے سے دماغ صحت مند رہتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی بھر یعنی 28 گرام اخروٹ دماغ کو تیز اور فعال رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اخروٹ کو آپ اپنی مرضی کے مطابق بھی کھا سکتے ہیں، کچھ افراد کھانوں میں بھی اخروٹ کھاتے ہیں اور کچھ افراد سلاد میں ڈال کر بھی اخروٹ کو کھانا پسند کرتے ہیں، اخروٹ کو دونوں صورتوں میں ایک خاص مقدار میں استعمال بھی سودمند ہے۔ اخروٹ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے استعمال کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ 3 سے 4 اخروٹ کو لے کر اسے رات میں پانی یا پھر دودھ میں بھگو دیں اور صبح کھا لیں۔