صحت

ذہنی صلاحیتوں پر زنگ لگانے میں تمباکو نوشی کا اہم کردار ‘ نئی تحقیق

14 یورپی ممالک کے 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 32,000بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) تمباکو نوشی طرز زندگی کے ان سب عوامل سے اہم ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔حیران کن بات ہے کہ پینے والے کو اس کی تباہ کاریوں کا پتہ بھی ہوتا ہے پھر بھی باشعور لوگ اسے پیتے ہیں اور کند ذہن بن جاتے ہیں۔نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں 14 یورپی ممالک کے 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 32,000بالغ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔محققین نے تحقیق کی کہ کس طرح ذہنی طور پر صحت مند معمر افراد میں رویوں کے مختلف امتزاج سے علمی کمی کی شرح مختلف ہو سکتی ہے جس میں تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمی، شراب نوشی اور سماجی رابطے شامل ہیں۔

انھوں نے پایا کہ علمی زوال ان طرز زندگی والے افراد میں تیز تر تھا جن میں تمباکو نوشی شامل تھی جب کہ باقی افراد جو تمباکو نوشی نہیں کرتے تھے، ان میں علمی زوال کی شرح یکساں تھی۔تمباکو نوشی کرنے والے وہ افراد مستثنی قرار دیے گئے جو تمباکو نوشی تو کرتے تھے لیکن دیگر تمام شعبوں میں صحت مند طرز زندگی رکھتے تھے جیسے کہ وہ باقاعدہ ورزش کرتے تھے، شراب نہیں پیتے تھے اور باقاعدگی سے سماجی تعلقات برقرار رکھتے تھے۔ اس گروپ میں علمی کمی کی شرح غیر تمباکو نوشی کرنے والوں کے برابر تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button