صحت

روزانہ بھیگے کاجو کھانے سے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ رپورٹ آگئی

روزانہ بھیگے ہوئے کاجو کھانے سے مندرجہ ذیل فوائد ہوتے ہیںجس میں دماغ کو تقویت بخشنے میں مد د گار، دل کی صحت کیلئے مفید، مضبوط بال اور خوبصورت جلد وغیرہ شامل ہیں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ بھیگے ہوئے کاجو کھانے کے کیا فوائد ہیں اور اس کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے ہلا کر رکھ دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزانہ بھیگے ہوئے کاجو کھانے سے مندرجہ ذیل فوائد ہوتے ہیںجس میں دماغ کو تقویت بخشنے میں مد د گار، دل کی صحت کیلئے مفید، مضبوط بال اور خوبصورت جلد وغیرہ شامل ہیں۔

دماغ کو تقویت بخشنے میں مددگار

زنک، آئرن اور میگنیشیم جیسے غذائی اجزا جو دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، کاجو میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، یہ تنا کو کم کرنے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے، جب کہ آئرن دماغ کو آکسیجن کی بہتر ترسیل میں سہولت فراہم کرتا ہے۔2022ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بھنے ہوئے کاجو دماغی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہیں، چونکہ بھیگے ہوئے کاجو میں ٹرپٹوفن ہوتا ہے، جو سیروٹونن (اچھا محسوس کروانے والا ہارمون) کی تخلیق کو فروغ دیتا ہے، اس لیے انہیں کھانے سے موڈ بھی اچھا ہوسکتا ہے۔

دل کی صحت کے لیے مفید

کاجو صحت مند فیٹس کا خزانہ ہے جو دل کے لیے بہت ضروری ہے، یہ برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، یہ خون کی روانی کو کنٹرول کرتے ہیں اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاجو میں موجود میگنیشیم دل کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

مضبوط بال اور خوبصورت جِلد

چمکدار جلد اور خوبصورت بال رکھنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں تو روز کاجو لازمی کھائیں۔ ان میں کاپر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن کی تشکیل کے لیے ضروری معدنیات ہے، کولیجن آپ کی جلد کو مضبوط اور جوان رکھتا ہے۔ کاپر بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے فائدہ مند

کاجو میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس سے بھرے ہوتے ہیں جو کہ مضبوط ہڈیوں کے لیے ضروری معدنیات ہیں، بھیگے ہوئے کاجو کا باقاعدہ استعمال ہڈیوں کی ڈینسیٹی کو برقرار رکھنے اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔ 2020 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پتا چلا کہ کاجو کو باقاعدگی سے کھانے سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے، پرو آکسیڈنٹ/اینٹی آکسیڈنٹ توازن بحال ہوتا ہے اور جوڑوں کی سوزش اور ٹشو کی چوٹ جلد بھر جاتی ہے۔ کاجو میں شامل ‘وٹامن کے’ کیلشیم کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے، جس سے ہڈیوں کی صحت میں مزید مدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button