صحت

فیس ماسک سانس کے انفیکشن کو روکنے میں معاون: نئی تحقیق

4,647افراد پر تحقیق کی گئی بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے والے محفوظ رہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)چہرے پر ماسک سے متعلق پچھلی بین الاقوامی مطالعات میں ماسک کے استعمال اور نظام تنفس کے انفیکشن سے تحفظ کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ان میں سے بہت سے مطالعات محدود تھے اور حتمی جواب نہیں دے سکے تھے۔تاہم ناروے محققین کو اب یقین ہے کہ نئی تحقیق جو معروف طبی جریدے BMJ میں شائع ہوئی ہے ، اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ماسک نظام تنفس کے انفیکشن کے خلاف حفاظتی اثر مہیا کرتے ہیں۔

ناروے بھر سے 4,647 افراد پر تحقیق کی گئی جن میں سے نصف کو گھر سے باہر بھیڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کا کہا گیا۔نتائج میں پایا گیا کہ جن افراد نے چہرے کے ماسک کا زیادہ استعمال کیا ان میں انفیکشن کے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔محققین کا ماننا ہے کہ مطالعہ واضح نتائج دکھاتا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ ماسک کا استعمال نظام تنفس کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرسکتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button