صحت

مارکیٹ سے ملنے والی بے بی خوراک غیر صحت بخش کیوں؟

فروخت ہونیوالی 651 کھانے والی اشیائ میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر پورا نہیں اترتیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ امریکا میں سپر مارکیٹ میں ملنے والی بے بی مصنوعات اکثر غیر صحت بخش ہیں۔امریکا میں 10 سپر مارکیٹوں کی شیلفوں پر 6 ماہ سے 36 ماہ کے بچوں کے لیے فروخت کی جانے والی 651 خوراکوں میں سے ساٹھ فیصد بچوں اور چھوٹے بچوں کے کھانے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ غذائی ہدایات پر پورا اترنے میں ناکام پائی گئی ہیں۔

ماہرین نے پایا کہ اشتہارات میں دکھائی جانے والی تقریبا کوئی بھی نوزائیدہ بچوں کی خوراک عالمی ادارہ صحت کے مکمل معیارات پر پورا نہیں اترتی۔
تحقیق میں شامل تمام مصنوعات میں سے 70 فیصد مصنوعات پروٹین کے مواد سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رہنمائی پر پورا نہیں اترتیں اور 25 فیصد کیلوری کے معیارات کو بھی پورا کرنے میں ناکام پائی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button