صحت
منکی پاکس کے نئے ویرینٹ نے آتے ہی خوف وہراس پھیلا دیا
سوئیڈن میں پہلا کیس فائل ' متاثرہ شخص کو افریقی علاقے کیسفر کے دوران وائرس کا حملہ ہوا
لاہور(ہیلتھ ڈیسک)اسکینڈیوین ملک سوئیڈن میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کے پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئیڈش پبلک ہیلتھ ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ایک شخص میں منکی پاکس کے نئے ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص نے افریقی علاقے کا سفر کیا تھا، جہاں سے اسے وائرس لگا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایم پاکس کلیڈ ون بی ویرینٹ کا پھیلا کانگو میں ستمبر 2023 سے شروع ہوا، ایم پاکس ویرینٹ کلیڈ ون بی کا افریقی ممالک سے باہر یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دے دیا ہے جبکہ کانگو میں ایم پاکس ویرینٹ کے پھیلا کے بعد سے 548 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔