ناخنوں پر نشانات کونسی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں؟ نئی تحقیق نے چونکا کر رکھ دیا
زرد رنگ کے ناخن' ناخنوں پر موجود سفید نشان' گول سوجے ہوئے ناخن اور نیلی رنگت کے ناخن جسم میں خون کی کمی، زنک اور کیلشیم کی کمی، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں کا بتاتے ہیں
برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ناخنوں پر نشانات کونسی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں؟ ا س حوالے سے نئی تحقیق سامنے آنے کے بعد سب چونک کر اور سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ناخن کا رنگ ہو یا ان پر پڑھنے والے سفید نشانات یا پھر ناخن کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا یہ کوئی عام سی بات نہیں ہے بلکہ یہ ناخن آپ کو بہت سی بیماریوں کے حوالے سے خبردار کر رہے ہوتے ہیں۔
ناخنوں پر موجود سفید نشان
بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے ناخنوں پر بھی سفید رنگ کے نشانات کی شکایت دیکھی گئی ہیں جس کی وجہ جسم میں زنک اور کیلشیم کی مقدار کا کم ہونا ہے۔
زرد رنگ کے ناخن
اکثر لوگوں کے ناخن زرد رنگ کے ہوتے ہیں جو ناصرف بدنما لگ رہے ہوتے ہیں بلکہ یہ آپ کے جسم میں خون کی کمی کی کا اشارہ بھی دے رہے ہوتے ہیں۔
نیلی رنگت کے ناخن
اکثر لوگوں کے ناخن نیلی رنگت کے ہوتے ہیں جس کی وجہ خون میں آکسیجن کی کمی ہے، اس قسم کے ناخن سانس کی بیماری کی جانب بھی اشارہ دیتے ہیں۔
گول سوجے ہوئے ناخن
بہت سے لوگوں کے ناخنوں کی شکل آگے سے گول ہوتی ہے اور ناخنوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے یہ سوج گئے ہوں، اس قسم کے ناخن پھیپھڑوں اور دل کے مرض میں مبتلا ہونے کا پتا دیتے ہیں۔