صحت

ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارناعمر گھٹاتاہے: نئی تحقیق

ٹی وی کودیئے جانے والے وقت کو معتدل‘بھرپور جسمانی سرگرمی اور نیند سے بدل لیں۔ یہ صحت مند عمر بڑھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے

میساچوسٹس(ہیلتھ ڈیسک) حال ہی میں ہوئی ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹی وی کے سامنے وقت گزارنے کے بجائے جب آپ جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتے ہیں تو یہ صحت مندانہ طریقے سے عمر بڑھنے کے امکانات کو بڑھا دیتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مطالعہ کے سینئر مصنف اور ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ میں میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مولن وانگ نے کہا کہ ہمارے نتائج لوگوں کے لیے پیغام ہیں کہ ٹی وی کودیئے جانے والے وقت کو معتدل‘بھرپور جسمانی سرگرمی اور نیند سے بدل لیں۔ یہ صحت مند عمر بڑھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔

مذکورہ بالا مطالعہ جاما نیٹ ورک اوپن کے جریدے میں شائع کیا گیا ہے جس میں محققین نے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے 45,000 سے زائد افراد کا تجزیہ کیا جو کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں تھے۔
محققین نے لوگوں کے کام، گھر پر بیٹھنے اور ٹیلی ویژن دیکھنے کے وقت اور گھر اور دفتر میں کھڑے ہونے یا چلنے کے اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کا 20 سال تک فالو اپ کیا اور پھر ان معلومات کا شرکا کی عمر بڑھنے سے متعلق ڈیٹا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا۔

ڈینور میں نیشنل ہیلتھ میں قلبی عوارض اور فلاح و بہبود کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اینڈریو فری مین نے مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ اس تحقیق کے نتائج حیران کن نہیں تھے کیونکہ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی جسمانی سرگرمی جس میں حرکت نہ ہو، ایسا رویہ صحت پر کافی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button