صحت
پانی کیوں ضروری ہے ماہرین نے بتا دیا
وافر مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کو کم کر سکتا ہے
لاہور(کھوج نیوز) انسان اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اعمال پر توجہ دیتے ہیں جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، منشیات یا شراب سے دور رہنا، صحت بخش کھانا، بھرپور نیند۔لیکن ان سب سے زیادہ ایک چیز ہمیشہ نظرانداز ہوتی ہے، یہاں تک کہ فِٹنس ایکسپرٹ بھی اسے نادانستہ طور پر نظرانداز کردیتے ہیں اور وہ ہے پانی۔پانی زندگی کے لیے بہت اہم ہے ،لیکن بہت کم لوگ اسے پینے کو بطور صحت مندی ترجیح دیتے ہیں۔
پانی کئی صحت بخش سرگرمیوں سے زیادہ آسان بھی ہے۔ اس کیلئے کوئی جِم نہیں ہے اور کھانا تیار کرنے کی جھنجھٹ نہیں ہے۔ وافر مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردے کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کو کم کر سکتا ہے اور دیگر فوائد کے علاوہ آپ کی جلد کی چمک کو بڑھا سکتا ہے۔