صحت

پنجاب بھر میں ڈینگی کے کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟سنسنی خیز انکشافات

حالیہ برساتی موسم اوربارشوں کےسبب ملک بھرمیں ڈینگی پھیلانے والےمچھروں اورمریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے

لاہور(کھوج صحت)پنجاب بھر میں ڈینگی کے کتنے مریض رپورٹ ہوئے؟سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ۔رپورٹ کے مطابق محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کی جانب سے ڈینگی کے اعداد و شمارجاری کیےگئے ہیں۔ حالیہ برساتی موسم اوربارشوں کےسبب ملک بھرمیں ڈینگی پھیلانے والےمچھروں اورمریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 13 کیسز رپورٹ ہوئےہیں، ایک ہفتےمیں 37 کیسزجبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 336 کیسزسامنےآچکےہیں۔ محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کا کہنا ہےکہ لاہور سے 2، راولپنڈی سے 9، فیصل آباد اوراٹک سےڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button