صحت
پنجاب میں ڈینگی کے 118 کیسزرپورٹ،محکمۂ صحت نےاعداد وشمارپیش کردئیے
محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب میں ڈینگی کے 118 کیسزرپورٹ ہوئے
لاہور(کھوج صحت) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نےڈینگی کے اعدادوشمارجاری کردیے۔ محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران پنجاب میں ڈینگی کے 118 کیسزرپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی سے 103، چکوال سے 3 جبکہ اٹک اورفیصل آباد سےڈینگی کے 2، 2 کیسn رپورٹ ہوئے۔ محکمۂ صحت پنجاب کےترجمان کےمطابق سرگودھا،قصور،لودھراں،ملتان،بہاولنگراورحافظ آباد سےڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔