صحت

پولیو کے مزید کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟ تشویشناک رپورٹ سامنے آگئی

ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوگئے جس کے بعد رواں سال کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے: قومی ادارہ صحت

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں پولیو کے مزید کتنے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد حکومت اور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیسز سامنے آئے ، قلعہ عبداللہ سے 2 سالہ بچے اور کیماڑی کراچی میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بچوں میں معذوری کی علامات 22 مئی اور 3 جون کو ظاہر ہوئیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اس سال ملک میں 8 میں سے 6 کیس بلوچستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، انسداد پولیو مہم میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button