صحت

پھیپھڑوں کے کینسر سے کیسے بچا جائے؟

تمباکو نوشی تو درکنار سگریٹ نوشوں کے پاس بیٹھنا بھی نقصان دہ ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)پھیپھڑوں کے کینسر کے علاج کا فیصلہ عام طور پر کینسر کے ماہرین کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ کینسر کا علاج شروع کرنے سے پہلے طبی ماہرین اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ مریض میں پھیپھڑوں کے کینسر کی کون سے اسٹیج چل رہی ہے۔مریضوں میں اسٹیج کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس بیماری کو زیادہ تر سرجری، ریڈیو تھراپی، اور کیمو تھراپی کی مدد سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

کینسر کی کسی بھی قسم میں چوں کہ اس کے سیلز دوبارہ بننے کا خطرہ موجود رہتا ہے، اس لیے طبی ماہرین کی جانب سے ایسے طریقہ علاج اپنایا جاتا ہے جو کینسر کے سیلز کے دوبارہ بننے کے عمل کے خطرات کو کم کرتا ہے۔پھیپھڑوں کے کینسر کی علامات اور علاج کو جاننے کے بعد اس بات کی ضرورت ہے کہ ایسی اقدامات کا ذکر کیا جائے تو پھیپھڑوں کے کینسر سے بچائو میں مدد کرتے ہیں۔

اگر آپ تمباکو نوشی کے عادی نہیں ہیں تو کوشش کریں کہ مستقبل میں بھی اس کے عادی نہ ہوں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کے کینسر سے بچا ئوکے لیے تمباکو نوشی کرنے والے افراد کے پاس بیٹھنے سے گریز کرنا چاہیئے کیوں کہ تمباکو کا دھواں بالواسطہ طور پر بھی پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔

ریڈون ایک تابکاری ایلیمنٹ ہے جو کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرات میں اضافہ کرتا ہے۔ اس لیے اس ایلیمنٹ سے بچا ئونہایت ضروری ہے۔ ایسی جگہوں پر رہائش سے گریز کرنا چاہیئے جہاں یہ ایلیمنٹ زیادہ پایا جاتا ہو۔اس کے علاوہ صحت مند غذائیں صحت مند زندگی گزارنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ صحت مند غذائوں میں پھل، سبزیاں، دالیں، خشک میوہ جات، اور ایسی دوسری چیزیں شامل ہیں جن کے استعمال سے صحت پر منفی اثرات ظاہر نہیں ہوتے۔پھیپھڑوں کے کینسر سے بچا ئوکے مزید طریقے جاننے کے لیے کسی پلمونالوجسٹ یا کینسر کے طبی ماہرین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آسانی کے ساتھ کسی بھی پلمونالوجسٹ یا کینسر کے طبی ماہرین سے رابطہ کرنے کے لیے آپ ہیلتھ وائر کا پلیٹ فارم استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کہ ہیلتھ وائر نے رابطوں کو بہت آسان بنا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button