پیدل چلنے کے فوائد کیا ہیں ؟ تفصیلات آگئیں
40 منٹ پیدل چلنا انسانی دل کو تندرست رکھتا ہے اور دل کے امراض کے امکانات کم ہو جاتے ہیں

لاہور (ویب ڈیسک) ایک اہم کام ہے جس کے روزانہ کرنے سے انسان صحت مند رہ سکتا ہے، یہ کام ہے پیدل چلنا۔ انسان اگر پیدل چلنا اپنا معمول بنا لے تو بغیر کوئی دوا استعمال کیے متعدد بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ دی ڈایابیٹیس سینٹر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا ہے کہ روزانہ 3منٹ پیدل چلنے سے انسان کے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے اور روزانہ 5 منٹ پیدل چلنے سے انسان کا موڈ خوشگوار رہتا ہے
ڈایابیٹیس سینٹر کے مطابق روزانہ 5 سے 10 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے اندر تخلیقی سوچ بیدار ہوتی ہے، کھانے کے بعد 30 منٹ پیدل چلنے سے انسان کے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے، پیدل چلنا انسان کے جسم کے پٹھوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔ 40 منٹ پیدل چلنا انسانی دل کو تندرست رکھتا ہے اور دل کے امراض کے امکانات کم ہو جاتے ہیں جبکہ 90 منٹ پیدل چلنے سے مایوسی اور ڈپریشن کم ہوتی ہے۔
پیدل چلنا خون میں شکر کی مقدار کو بھی کم کرتا ہے اور انسان میں ذیابطیس کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ دی ڈایابیٹیس سینٹر پاکستان کا ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتا ہے