صحت

پیٹ کی چربی’ موٹاپے کی علامت ‘ اسے کم کرنے کے طریقے

وجوہات کا اگر تعین کر لیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑت

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے بہت سے لوگ کوشش کرتے ہیں کیوں کہ بڑھا ہوا پیٹ نہ صرف جسمانی ساخت کو متاثر کرتا ہے بلکہ بہت سے بیماریوں جیسا کہ دل کی بیماریوں، ذیابیطس ٹائپ ٹو، اور حتیٰ کہ موت کے خطرات کو بھی بڑھا دیتا ہے۔ پیٹ کی چربی کو موٹاپے کی اہم علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس چربی کو ختم کرنا نہایت مشکل سمجھا جاتا ہے لیکن اسے ختم کرنے کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش جیسے کچھ طریقے نہایت اہم سمجھے جاتے ہیں۔ ان طریقوں پر عمل کرنے سے پہلے یہ جاننا نہایت ضروری ہوتا ہے کہ پیٹ پر چربی بننے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔

پیٹ کم کرنے کا دیسی علاج یہ ہے کہ سبز چائے ‘کیلے’خشک میوہ جات ‘پانی ‘لیموں’لہسن ‘کا استعمال کیا جائے اورمیٹھی چیزوں سے پرہیزکیا جائے۔پھر پیٹ کی چربی کم کرنے کی ورزشیں اپنائی جائیں’جن میںپلانک’کرنچز’رشین ٹوئسٹ’پیدل چلنا یا دوڑنا’سِٹ اپس شامل ہیں۔پیٹ پر چربی بننے کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں جن میںغیرمتوازن غذا کھانا’ورزش نہ کرنا’الکوحل زیادہ استعمال کرنا’ڈپریشن یا ذہنی دبائو کا ہونا’نیند کی کمی’جینیاتی مسائل’سگریٹ نوشی’میٹھی اشیا کا زیادہ استعمال’کم پروٹین والی غذائوں کا استعمال ‘مینو پاز اور فائبر کا کم استعمال کرنا شامل ہیں۔

پیٹ پر بننے والی چربی کی وجوہات کا اگر تعین کر لیا جائے تو اس سے چھٹکارا پانے میں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس چربی کو کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مثر دو طریقے ہیں۔ پہلے طریقے میں صرف چند غذائیں استعمال کی جاتی ہیں جب کہ بقیہ کھانے ترک کر دئیے جاتے ہیں۔ دوسرے طریقے میں کچھ ورزشیں کی جاتی ہیں جن کی بدولت اس چربی سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button