صحت

چاکلیٹ کھانے والے کونسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں؟

فلیونائیڈ سے بھرپور غذائوں میں اضافہ ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔1 لاکھ 22 ہزار برطانوی افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جو زیادہ مقدار

میں فلیونائیڈ کھاتے تھے ان میں کم فلیونائیڈ کھانے والوں کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 28 فیصد کم تھے۔

صحت کے لیے مفید کیمیا انگور اور کوکوا بینز میں پائے گئے جبکہ لوگ یہ کیمیا عموما بیریز، پتوں والی سبزیوں اور دیگر پھلوں سے بھی حاصل کرتے ہیں۔بیلفاسٹ میں قائم کوئنز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی مصنفہ ڈاکٹر ایمی جیننگز کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج عوامی صحت کے لیے واضح پیغام فراہم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ فلیونائیڈ سے بھرپور غذائوں کی روزانہ کھپت میں اضافہ ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فی الوقت اس بیماری کا کوئی مثر علاج نہیں ہے اس لیے اس سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کو فوقیت دی جانی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button