صحت

ڈپریشن کا شکار نوجوان ویپ کا استعمال کیوں بڑھا دیتے ہیں؟

نیکوٹین اضطراب اور تنا ئوکو کم کر سکتی ہے مگر نوجوان ذہنی تنا ئوکا مقابلہ اس کے ذریعے کرتے ہیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) آسٹریلوی نوجوانوں پر کیے گئے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ ڈپریشن کی علامات ظاہر کرتے ہیں ان میں ویپنگ استعمال کرنے کا خطرہ دگنا ہوتا ہے۔مطالعے کی شریک مصنف ایملی اسٹاکنگز نے کہا کہ اگرچہ مختصر وقت کیلئے نیکوٹین اضطراب اور تنا ئوکے احساسات کو کم کر سکتی ہے لیکن نوجوان لوگ ذہنی تنا ئوکا مقابلہ کرنے کے لیے ویپس کو ہی کامل ذریعہ سمجھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قطع نظر کہ تمباکو نوشی ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے، یہ واضح ہے کہ اگر ہم ویپس کے استعمال کو روکنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اسی وقت نوجوانوں کی دماغی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایملی اور ان کی ٹیم نے اپنے مطالعے کے نتائج کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے جرنل آف سائیکیٹری میں شائع کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button