ڈپریشن کو روکنے والی کونسی اشیاء کھائی جائیں؟
پھل جسم میں فائبر کی مقدار، اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح اور غذائیت کو بڑھاتے ہیں
لاہور(ہیلتھ ڈیسک)یہطے شدہ بات ہے کہ روزمرہ کی خوراک میں پھل جسم میں فائبر کی مقدار، اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح اور غذائیت کو بڑھاتے ہیں۔اب نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوانی میں پھل بعد کی زندگی میں ڈپریشن کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
دی جرنل آف نیوٹریشن، ہیلتھ اینڈ ایجنگ میں شائع ہوئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ نوجوانی یا ادھیڑ عمری میں جو لوگ زیادہ پھل کھاتے ہیں ان میں بڑی عمر کے دوران ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
مطالعے میں 20 سالوں پر محیط تقریبا 14,000 شرکا کا سراغ لگایا گیا۔ وہ لوگ جو سب سے زیادہ پھل کھاتے تھے (روزانہ کم از کم تین سرونگ) ان میں عمر سے متعلق ڈپریشن کا امکان کم از کم 21 فیصد کم دیکھنے میں آیا۔
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے ہیلتھی لونگیوٹی ٹرانسلیشنل ریسرچ پروگرام کے پروفیسر اور مطالعہ کے سینئر مصنف وون پوے کو نے بتایا کہ دنیا بھر میں ہونے والے مطالعات نے اندازہ لگایا ہے کہ دیر سے زندگی میں ہونے والے ڈپریشن کی علامات کا پھیلا 17.1 سے 34.4 تک ہے اور 8 سے 10 فیصد ہلکے یا ذیلی طبی ڈپریشن کی علامات سنگین ڈپریشن میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔