صحت

کاجو فائبر کا خزانہ’بلڈ شوگر لیول کو کیا کرتا ہے؟

ایک کپ میں 20گرام سے زیادہ اور 4گرام سے زیادہ غذائی فائبر کی مقدار ہوتی ہے

لاہور(ہیلتھ ڈیسک)کاجو دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اور طلب کیے جانے والے خشک میوہ جات میں سے ایک ہے۔ مارکیٹ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں عالمی کاجو مارکیٹ کی مالیت 8 بلین ڈالر سے زیادہ ہے ، لیکن توقع ہے کہ اس دہائی کے آخر تک اس میں مزید اضافہ ہوگا اور 11بلین ڈالر سے زیادہ ہوجائے گا۔

کاجو کو اکثر کینڈی اور چاکلیٹ میں بھی شامل کیا جاتا ہے پھر بھی، کچھ لوگ بہت زیادہ کاجو نہ کھانے کے لئے محتاط رہنا چاہتے ہیں۔کاجو صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں اور اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین کی بڑی مقدارہے۔ایک کپ میں 20گرام سے زیادہ اور 4گرام سے زیادہ غذائی فائبر کی مقدار ہوتی ہے۔اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس کی ترجمان کرسٹین اسمتھ کے مطابق یہ سب اجزا مل کر آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس دلاتے ہیں اور آپ کے بلڈ شوگر لیول کو مستحکم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ زراعت کے مطابق اس میں کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، زنک، تانبا، وٹامن سی، وٹامن کے، مینگنیز، نیاسین اور فولیٹ بھی شامل ہیں۔یہ غذائی اجزا مدافعتی صحت کو فروغ دے سکتے ہیں، توانائی فراہم کرسکتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے اور خون کے جمنے کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button