صحت

!کیک’برگر، چپس کھانے والے خبردار’دل کا معاملہ ہے

چکنائی والی غذا تین ہفتوں میں دل کونقصان پہنچا سکتی ہیں' چاہے آپکا وزن نہ بڑھتا ہو

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ کیک، کرسپی چپس اور برگر کھانے سے صرف تین ہفتوں کے اندر اندر انسانی جسم کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس طرح کی بھلے لوگوں کا غذائیں جن میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ دل کے لیے خطرناک ہوتی ہیں بھلے ان کا وزن نہ بڑھتا ہو۔

ٹیسٹس میں لوگوں کے ایک گروپ کو چکنائی یا پولی-ان سیچوریٹڈ چکنائی والی غذا دی گئیں اور دوسرے گروپ سے 24 دنوں تک صحت بخش چکنائی والی غذا کھانے کو کہا گیا جیسے تیل والی مچھلی اور گری دار میوے۔
تحقیق کے آخری میں دیکھا گیا کہ کسی بھی گروپ کا وزن نہیں بڑھا تھا لیکن جو لوگ زیادہ چکنائی کھا رہے تھے ان کی صحت میں بنیادی خرابی دیکھی گئی اور اسکین میں دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے پائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button