صحت

گوشت کے شوقین خبردار’ اسکا آئرن شوگر کیلئے خطرے کی گھنٹی

نئے مطالعہ میں ہیم آئرن اورٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کی اطلاع دی گئی

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) سرخ گوشت اور دیگر جانوروں کی مصنوعات میں پائے جانے والے ہیم آئرن کی زیادہ مقدار ٹائپ 2 ذیابیطس کی ذیادتی کا باعث قرار دی گئی ہے۔ہارورڈ ٹی ایچ چن سکول آف پبلک ہیلتھ کے محققین کی قیادت میں ایک نئے مطالعہ میں ہیم آئرن اورٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کی اطلاع دی گئی ہے۔محققین نے نرسوں کے ہیلتھ اسٹڈیز I اور II اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں اندراج شدہ 206,615 بالغوں کی 36 سال کی غذائی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے آئرن اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا۔

انہوں نے شرکا کی مختلف اقسام کے آئرن کی مقدار کا جائزہ لیا جس میں ہوم آئرن، ہیم آئرن، نان ہیم آئرن اور غذائی آئرن (کھانے کی دیگر اشیا سے) اور اضافی (سپلیمنٹس سے) حاصل ہونے والے آئرن شامل ہیں۔ماہرین نے پایا کہ ان سب میں گوشت سے حاصل ہونے والا ہیم آئرن ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے سے منسلک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button