صحت

ہلدی اور گرین ٹی کازیادہ استعمال خطرے کی گھنٹی

دونوں نباتات کا استعمال کرنیوالے جگر کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت اپنی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے چکر میں اپنے جگر کی صحت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مشہور نباتاتی سپلیمنٹس جیسے ہلدی اور گرین ٹی کا زیادہ استعمال لوگوں میں طبی مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے طبی محققین نے 2017 سے 2021 تک کے اعداد و شمار کو دیکھا جس میں 9,685 افراد کا احاطہ کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ تقریبا 4.7 فیصد سے زائد بالغوں نے پچھلے 30 دنوں میں چھ ممکنہ طور پر سپلیمنٹس میں سے ایک استعمال کیا تھا جن میں سب زیادہ استعمال ہونے والا سپلیمنٹ ہلدی اور گرین ٹی ہے۔

سپلیمنٹ استعمال کرنے والے زیادہ تر یہ نباتیات اپنی مرضی سے لیتے ہیں نہ کہ کسی طبی ہدایات کی وجہ سے۔ اور اگرچہ ان سپلیمنٹس سے جڑے جگر کے خراب ہونے کی خبریں نئی نہیں ہیں، کچھ عرصے سے ان میں اضافہ ہونے کی اطلاع دی جا رہی ہے۔طبی محققین کو تشویش ہے کہ لوگ اس بات سے لاعلم ہیں کہ وہ یہ سپلیمنٹس زیادہ مقدار میں لینے کے سنگین خطرے سے دوچار ہیں جس کا نتیجہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں داخل ہونا ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button