صحت

ہوشیار خبردار ……پاکستان میں منکی پاکس وباء تیزی سے پھیلنے لگی، شہریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی

پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے اور ایک ہلاکت ہو چکی' اس وباء کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے ہیں: این سی او سی

اسلام آباد(کھوج نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں منکی پاکس جیسی موذی بیماری کے پھیلائو کا خدشہ بڑھ گیا، پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے’ شہریوں کو خبردار کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بتایا ہے کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے 9 کیس سامنے آئے اور ایک ہلاکت ہو چکی، پاکستان میں منکی پاکس کے سارے مریض عرب ممالک سے آئے تاہم ملک میں منکی پاکس کی بیماری مقامی طور پر موجود نہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کا کہنا تھا کہ بھارتی شہر پونے میں زیکا وائرس کے 80 سے زائد کیس اورکئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ پاکستان میں زیکا وائرس پھیلانے والا مچھر موجود ہے، آغا خان یونیورسٹی کے مطابق 2021ء اور 2022ء میں کراچی میں زیکا وائرس کی موجودگی کنفرم ہوئی تھی ۔ایک شخص میں منکی پاکس انفیکشن کا پھیلاؤ اس وقت ہوتا ہے جب وہ کسی شخص، جانور یا کسی ایسی چیز کے ساتھ رابطے میں آتا ہے جو اس وائرس سے متاثرہ ہوتا ہے۔ منکی پاکس وائرس انسان کی خراب جِلد، لعابی جھلیوں (آنکھم ناک، منہ وغیرہ) کی سطحوں یا سانس کی نالی کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ اگر کوئی فرد منکی پاکس کا شکار ہو تو اسے چاہیے کہ وہ دوسروں کو اس بارے میں آگاہ کرے اور اس وقت تک اپنے گھر میں رہے جب تک کہ خارش ختم نہ ہوجائے اور جِلد کی نئی تہہ نہ بن جائے۔ متاثرہ شخص کو چاہیے کہ اپنے زخموں کو ڈھانپے اور جب دوسرے لوگ قریب ہوں تو اچھی طرح سے فٹ ہونے والا ماسک پہنے۔ کسی بھی قسم کے جسمانی رابطے سے گریز کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button