صحت

ناریل پانی سے بنے مشروبات پینے سے کونسی سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟ رپورٹ

ناریل پانی دل اور ذیا بیطس کے مریضوں کو پینا چاہیے، اس میں موجود میگنیشیم ٹائپ 2 ذیابیطس اور پری ذیابیطس والے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ناریل پانی سے بنے مشروبات پینے سے کونسی سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟ رپورٹ آگئی، بہت سی بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتا ہے، پوٹاشیم کے خزانے سے بھرپور ناریل پانی ان افراد کے لیے بہترین ہے جنہیں گردوں کے مسائل ہیں یا جن کے گردوں میں پتھری ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کا پانی دل کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، ذیا بیطس کے مریضوں کو ناریل کا پانی پینا چاہیے، اس میں موجود میگنیشیم ٹائپ 2 ذیابیطس اور پری ذیابیطس والے مریضوں کے بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تاہم آج ہم آپ کو ناریل پانی کے کچھ ایسے مشروبات بتائیں گے جسے پی کر آپ گرمی سے چھٹکارا حاصل کرسکیں گے۔

1)کلاسک لیمونیڈ
اجزا
ایک گلاس ناریل پانی، ایک چمچ شہد، ایک چٹکی نمک، ایک چٹکی کالی مرچ، آدھا لیمو (یا حسبِ ذائقہ)
ترکیب
ان تمام اجزا کو ایک ساتھ ملائیں اور پیش کریں، یہ مشروب گرمی کے توڑ کے لیے بہترین ہے، اس سے آپ کے جسم پر گرمی دانے بھی نہیں ہوں گے۔

2)اسٹرابیری ڈیلائٹ
اجزا
ایک گلاس ناریل پانی، ایک چھوٹا کپ اسٹرابیری کٹی ہوئی، ایک چمچ شہد
ترکیب:
ان تینوں اجزا کو بلینڈر میں ڈال کے اچھی طرح مکس کریں اور گرمیوں میں ہلکی پھلکی یہ سموتھی انجوائے کریں۔

3)آم اور ناریل کا پانی کے ساتھ مشروب
اجزا
ناریل پانی کا ایک گلاس، 1/2 کٹے ہوئے آم، تخم ملنگا
ترکیب
ان سب کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں، ایک گلاس میں چند آئس کیوبز ڈالیں اور پھر ڈیڑھ چمچ تخم ملنگا اور بلینڈ کیے ہوئے آمیزے کو گلاس میں ڈال لیں، اچھی طرح مکس کریں اور انجوائے کریں۔

4)لیچی ڈیلائٹ
ناریل پانی کا ایک گلاس بلینڈر میں ڈالیں ، اس میں 10 بغیر بیج کی کٹی ہوئی لیچی ڈالیں، اس میں ایک چمچ وہپنگ کریم ڈالیں اور تب تک بلینڈ کریں جب تک اچھی طرح آمیزہ نہ بن جائے۔ اس کے بعد اسے گلاس میں ڈال کر اوپر لیچی کے چھوٹے ٹکڑے رکھ کر پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button