صحت

غذائیت سے مالامال فروٹ کٹھل کے حیرت انگیزفوائد

کٹھل ایک ایسا فروٹ ہے  جسے غذائیت سے مالامال تصورکیا جاتا ہےاوراس کومختلف طریقوں سے بنا کرخوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔ کیا آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جو کٹھل کی ظاہری شکل کودیکھنے کے بعد اسے کھانے سے اجتناب کرتے ہیں؟ اگرایسا ہے تو آج ہم آپ کی اس پریشانی کوحل کرنے والے ہیں، جب آپ کٹھل کی غذائی افادیت جان لیں گے توآپ یقیناً اسے اپنی خوراک میں شامل کریں گے۔ چلیں اب غذائیت سے مالامال فروٹ کٹھل کے صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں۔

1۔ خون میں شکر کی معتدل مقدار

کٹھل کم گلائسیمک انڈیکس والا فروٹ ہے جو خون میں موجود شکرکی مقدارکوکنٹرول میں رکھتا ہے جب کے اسے فائبر (ریشہ) حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

2۔ وٹامن سی سے بھرپور

کٹھل میں وٹامن سی بھرپورمقدارمیں پایا جاتا ہے، میری لینڈ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ایسی ڈائٹ جس میں پھلوں اورسبزیوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے اس سے امراضِ قلب، فالج اور کینسرکے امکانات کم ہوتے ہیں۔

3۔ معتدل بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشروالے افراد اگرکٹھل کو اپنی غذا میں شامل کرلیں تو یہ ان کی صحت کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا کیونکہ یہ بلڈ پریشر کو معتدل رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

4۔ نظامِ قوت مدافعت

کٹھل میں وٹامن سی اوروٹامن اے بھرپورمقدارمیں پایا جاتا ہے جوکہ متعدد انفیکشنزکے خطرات کوکم کرنے کے ساتھ ساتھ نظامِ قوت مدافعت کوبھی مضبوط کرتا ہے۔

5۔ جلد کے لیے بھی بہترین

کٹھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جتا ہے جو کہ جلد کی صحت بہترین بناتا ہے اور ساتھ ہی قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close