صحت

کورونا وائرس:سگریٹ نوشی ترک کرنا ہوگی

طبی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ جوافرادسگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائرس انھیں بھی متاثرکرسکتا ہے

کورونا وائرس:سگریٹ نوشی ترک کرنا ہوگی،کھوج نیوزذرائع کے مطابق کراچی کے ایک نجی اسپتال کے ماہرانفیکشن ڈاکٹر یصل محمود کا کہنا ہے کہ لوگوں کوگھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس سے اچھی صحت والے  شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزورہوں یا قوت مدافعت کم ہوتو وائرس اس کوزیادہ متاثرکرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جن کی عمر 40 سے کم ہوکورونا وائرس سے ان کی اموات تقریباً نا ہونے کے برابر ہے۔ واضح  رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اورمعلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈزبھی بنا دیئے گئے ہیں اورکنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

Back to top button