صحت

صحت مند رہنے کیلئے 5 حیران کن طریقے سامنے آگئے

ان پانچ طریقوں کو اپنانے سے اپنی روٹین میں متعدد تبدیلیاں کرنے سے بھی ہم بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

آج دنیا بھرمیں صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے لئے 5 حیران طریقے سامنے آئے ہیں۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی کے لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ ہمارے طرزِ زندگی کا معیار کیسا ہے، اپنی روٹین میں متعدد تبدیلیاں کرنے سے بھی ہم بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو صحت مند زندگی کے لیے 5 ایسے اصول بتانے والے ہیں جن پرعمل کرکے آپ تمام تر بیماریوں سے بچ سکیں گے۔

1۔ متوازن غذا کھائیں

Eat a balanced diet

ہماری غذا صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کرسکتی ہے، جیسا کہ کہا جاتا ہے آپ جو کھاتے ہیں وہی آپ کی صحت ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر آپ متوازن غذا کا استعمال کریں گے تو آپ صحت مند اور بیماریوں سے دور رہیں گے۔ متوازن غذا کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر چیز کو اپنی غذا میں شامل کریں جن میں وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

2۔ صحت مند وزن برقرار رکھیں

Maintain a healthy weight

موٹاپا بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے، اگر آپ اپنے وزن کو برقرار رکھیں گے تو اس سیآپ بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، روزانہ ورزش اور ساتھ ہی صحت مند خوراک کھانے سے آپ موٹاپے سے بچ سکیں گے۔

3۔ دماغی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں

Never neglect mental health

ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی ساری توجہ صرف جسمانی صحت پر ہی دیتے ہیں۔ اگر ہماری دماغی صحت خراب ہوگی تو اس سے ہماری جسمانی صحت خود بخود متاثر ہوجاتی ہے، اگر آپ اپنی دماغی صحت کو بہتر کرنا ہے چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوگا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4۔ تمباکو نوشی سے گریز کریں

Avoid smoking

اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمباکو نوشی سے دور رہیں کیونکہ تمباکو نوشی امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔

5۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں

Drink more water

اگرآپ روازنہ سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی ہی پیئں گے تو اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔ پانی جسم کو تروتازہ رکھتا ہے جب کہ اس سے جسم کے تمام تر نظام بھی صحیح رہتے ہیں۔

Back to top button