صحت

کورونا وائرس ختم کرنےوالےماسک پرتحقیق

خبر یہ ہے کہ ایک ایسے ماسک پر کام شروع کیا گیا ہے جس پر کورونا وائرس چپکتے ہیں فنا ہوجائے گا

یونیورسٹی آف کینٹکی کے پروفیسردیبکار بھٹا چاریہ نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا کورونا کش ماسک بھی ہوسکتا ہے۔ بنیادی طور پر انہوں نے ایک اینٹی وائرل پرت بنائی ہے جس پر خاص خامرے (اینزائم ) لگائے گئے ہیں۔ جیسے ابھار والا وائرس اس پر گرتا ہے کہ وہ خامرے سے چپک جاتا ہے اور دھیرے دھیرے وائرس کو تلف کردیتا ہے۔ پروفیسر بھٹا چاریہ پرامید ہیں کہ اس پر آنے والے وائرسوں کی اکثریت ازخود تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسک فضا میں تیرتے وائرس کو بھی اس وقت بھی تباہ کرتا رہے گا جب جب وہ اس کی خامرے والی پرت سے ٹکرائیں گے۔ تاہم خامرہ مکمل طور محفوظ ہے اور اینٹی وائرل پرت میں کسی قسم کا کوئی مضرکیمیکل شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی اس ماسک کے دو اہم اجزا ہیں ایک تو اینٹی وائرل شیٹ اوردوم وہ خامرہ جو وائرس کو ٹھکانے لگاسکتا ہے۔ ڈاکٹربھٹا چاریہ کے مطابق وقت پڑنے پر اس میں رنگ تبدیل کرنے والے خواص بھی متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔ امریکا میں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن نے ماسک پرتحقیق کوآگے بڑھانے کے لیے فوری طورپرڈٰیڑھ لاکھ ڈالرکی امدادی رقم بھی جاری کردی ہے۔

Tags
Back to top button
Close