صحت

وزن کم کرنے کے بعد توازن برقرار رکھنے کیلئے چند اہم ہدایات

توازن برقرار رکھنے کیلئے متوازن غذا، ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کو روٹین میں شامل کرنا وغیرہ ضروری ہے

وزن کم کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن وزن کم کرنے کے بعد توازن برقرار رکھنا وزن کم کرنے سے بھی زیادہ مشکل ہے اس لئے اس کیلئے چند اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں رہ کر ہم اپنی جسمانی صحت کا خیال نہیں کر پا رہے، گھر میں رہ کر ضرورت سے زیادہ کھانا کھا کر اور ورزش نہ کرکے ہم میں سے اکثر کے وزن میں اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسی خاص حل بتانے والے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے وزن میں توازن برقرار رکھ سکیں گے۔

1: متوازن غذا
وزن میں توازن برقرار کرنے کے لیے جو سب سے پہلی چیز ہمیں کرنی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں متوازن غذا کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ہوگا، اپنی غذا میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر والی خوراک کو معتدل مقدار میں شامل کرنے سے آپ وزن میں توازن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

2: ورزش یا جسمانی سرگرمیوں کو روٹین میں شامل کریں
وزن کو کم یا وزن میں توازن برقرار رکھنے کے لیے متوازن غذا کیساتھ ساتھ ورزش کرنا بھی بے حد ضروری ہے، ضروری ہے کہ آپ روزانہ کم سے کم 30 منٹ ورزش یا جسمانی سرگرمی کرکے گزاریں۔

3: صحیح وقت پر کھانا کھائیں
صحت مند رہنے کے لیے ضرور ی ہے انسان اس وقت پر ہی کھانا کھائے جو کہ متعین کیا گیا ہے۔ جیسے ہم ناشتہ دوپہر میں نہیں کر سکتے ویسے ہی ضروری ہے کہ کھانے کو اس کے متعین وقت پر ہی کھایا جائے۔

4: صحت کیلئے نقصان دہ غذا سے دور رہیں
اکثر ہم جنک فوڈ، بیکری کی چیزیں اور پروسیسڈ کھانے کھاتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ان غذاں کو اپنی عادت میں شامل نہ کریں اور جتنا ہو سکے ان سے پرہیز کرنا ہی بہتر ہے۔

Back to top button