صحت

”وٹامن کے“ کی افادیت کیا ہے؟ اہم رپورٹ سامنے آگئی

”وٹامن کے“پالک، ہرے پتوں والی سبزیوں اور کیوی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے

”وٹامن کے“ کی افادیت کے حوالے سے اہم رپورٹ سامنے آئی ہے کہ اس کو اپنے جسم میں شامل کرنے سے پورا جسم میں مثبت اثرات نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن کے پالک، ہرے پتوں والی سبزیوں اور کیوی میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اب ہم آپ کو وٹامن کے کی افادیت کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔

1۔ وٹامن کے سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنے سے آپ کی ہڈیاں، دل کی صحت بلکہ پورے جسم کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

2۔ وٹامن کے انسانی ہڈیوں کی صحت کو متوازن رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری کی وجہ سے بچا جا سکتا ہے۔

3۔ وٹامن کے خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔

4۔ وٹامن کے خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔

5۔ وٹامن کے انسان کو امراض، قلب، پروسٹیٹ کینسر، اور الزائمر کی بیماری سے بچاتا ہے۔

6۔ وٹامن کے زخموں کو جلد ٹھیک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Tags
Back to top button
Close