صحت

دودھ کا استعمال نہ کرنے کے جسم پراثرات

ماہرین کےمطابق گائےاوربھینس کےدودھ میں ان جانوروں کےہارمونزکی تعداد بھی پائی جاتی ہے

وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اگر ڈائیٹنگ کے ذریعے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے تو ایک ماہ کے لیے دودھ اوراس سے بنی مصنوعات ترک کرنے کے نتیجے میں خود میں متعدد مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ماہرین غذائیت کے مطابق کسی بھی قسم کے ڈائیٹ پلان کے ذریعے وزن کم کرنا مثبت سوچ نہیں ہے، ڈائیٹنگ کے نتائج ہمیشہ اچھے ثابت نہیں ہوتے بلکہ ڈائیٹنگ کے ذریعے وزن کم کرنے کے نتیجے میں جلد، بال ، ناخن، ہڈیوں اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے جبکہ ڈائیٹنگ پلان کے ختم ہونے پر جب آپ سب کچھ کھانا پینا شروع کرتےہیں تو پہلے سے زیادہ وزن بڑ ھ جاتا ہے۔

اس کے بر عکس اگر گھر کا بنا ہوا سادہ  چکناہٹ اور مسالوں سے پاک اور تازہ کھانا کھایا جائے تو صحت پر مثبت اثرات آتے ہیں، وزن میں کمی کے ساتھ کمزور ہونے کے بجائے صرف چربی پگھلنے کا عمل جاری رہتا ہے، کسی ایک مخصوص قسم کی ڈائیٹنگ کے ساتھ جڑے رہنے سے بہتر ہے سب کچھ اور اعتدال میں رہ کر کھایا جائے، چکی کے آٹے، دالوں، سفید گوشت سمیت پھلوں اور کچی سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور ورزش کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے ۔ ماہرین غذائیت کی تجاویز کے مطابق اگر صر ف ایک ماہ کے لیے اپنی غذا سے دودھ اور اس سے بنی ہر غذا پنیر، دہی ، کیک میٹھی غذاؤں سے پرہیز کر لیا جائے تو آپ کی صحت پر متعدد مثبت اثرات آتے ہیں جبکہ وزن بھی واضح کم ہوتا ہے۔

دودھ کا استعمال کرنے سے انچز میں جسم کم ہوتا ہے

ایک ماہ دودھ کا استعمال نہ کرنے سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟

بظاہر دودھ چھوڑنا آسان لگتا ہے مگر ہم ایک دن میں ہی دودھ سے بنی کئی غذاؤں کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، دودھ اور اس سے بنی غذاؤں کو چھوڑنے کا مطلب ہے کئی میٹھی اور گلوٹن والی غذاؤں سے منہ موڑ لینا جن میں کیک، پیزا، برگر، ڈبل روٹی، کافی، چائے، لسی، آئس کریم ، پڈنگ، پنیر اور کریم وغیرہ شامل ہیں ۔

جب آپ ان سب اشیا کا استعمال ترک کر دیتے ہیں تو آپ کے جسم کو اضافی کیلوریز نہیں ملتیں، ایک مہینے میں جسم میں موجود اضافی چربی کے پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور جسم قدرتی طور پر مطلوبہ شکر اور چربی کا استعمال کرتے ہوئے کیلوریز کو جلانا شروع کر دیتا ہے، جس سے وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

کلو کے حساب سے وزن میں کمی آنا

ایک ماہ دودھ کا استعمال نہ کرنے سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟

ماہرین کے مطابق جسم کی چربی میں انچز میں کمی آنا اور کلو میں وزن کم ہونا دومختلف چیزیں ہیں، کبھی کبھارآپ کا وزن کم ہوتا ہے مگر جسامت کم نہیں ہوتی۔ دودھ کے استعمال سے وزن میں کمی کے ساتھ جسامت میں بھی کمی آتی ہے اور پیٹ کے پھولنے کی شکایت بھی ختم ہو جاتی ہے، ماہرین کے مطابق دودھ اور اس سے بنی مصنوعات جسامت کے پھولنے یعنی ’ بلوٹنگ ‘ کا سبب بنتی ہیں جس کا علاج دودھ ترک کرکےکیا جا سکتا ہے ۔

پہلے سے زیادہ خود کو متحرک اور تروتازہ محسوس کرنا

ایک ماہ دودھ کا استعمال نہ کرنے سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟

ماہرین کے مطابق دودھ میں موجود پروٹین غنودگی کا سبب بنتی ہے ، دودھ کا استعمال ترک کرنے سے معدے کو غذا ہضم کرنے میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور اس کے نتیجے میں آپ خود کو ترو تازہ اور توانا، ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔

جلد کی صحت پر مثبت اثرات

ایک ماہ دودھ کا استعمال نہ کرنے سے کیا تبدیلیاں آتی ہیں ؟

جرنل آف کلینیکل اینڈ ایستھیٹک ڈرمٹالولجی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دودھ سے بنی مصنوعات چہرے پر دانوں اورکیل مہاسوں کا سبب بنتی ہیں. ماہرین کے مطابق متعدد تحقیقاتی رپورٹس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دودھ کا استعمال ترک کر دینے سے چہرے کی جلد سے اضافی چکناہٹ کا صفایا ہوتا ہے، ایکنی کیل مہاسے ختم جبکہ جلد صاف شفاف ہوتی اور زخموں کو بھی جلد بھرنے میں مدد ملتی ہے۔

ماہرین کےمطابق گائےاوربھینس کےدودھ میں ان جانوروں کےہارمونزکی تعداد بھی پائی جاتی ہےجبکہ دودھ کی افزائش بڑھانےکےلیے ان جانوروں کولگائےجانے والےانجیکشنزانسانی صحت پربھی بہت سےمنفی اثرات مرتب کرتےہیں۔ اپنی غذا سےدودھ اوراس سےبنی ہرپراڈکٹ کونکال دینےسےانسانی ہارمونزمتوازن رہتے ہیں اورمتعدد بیماریوں سےبچاؤممکن ہوتا ہے ۔

Tags
Back to top button
Close