صحت

کھیرے اورٹماٹرکھانےوالوں کیلئےخطرےکی گھنٹی

کھیرے اورٹماٹرکا حد سےزیادہ استعمال آپ کی دماغی صحت کےلیےخطرناک ثابت ہوسکتا ہے

ماہرین نے زیادہ کھیرے کھانے والوں کی صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ہارٹ سرجن ڈاکٹر اسٹیون گیونڈری نے اپنی حالیہ تحقیق میں یہ بات ثابت کی ہے کہ آلو، کھیرے اور ٹماٹر کا حد سے زیادہ استعمال آپ کی دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ان تینوں سبزیوں میں ایک ایسا پروٹین پایا جاتا ہے جس کا زیادہ استعمال دماغی امراض ڈیمنشیا اور الزائمر کا سبب بن سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے سبب ایک جانب تو انسان کی یادداشت متاثر ہوتی ہے جبکہ دوسری جانب دماغی توازن کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔

کھیرے،آلواورٹماٹرمیں موجود پروٹین جب حد سےزیادہ انسانی خون میں شامل ہوجائےتو یہ جسم کے دفاعی نظام اوردوران خون کےنظام میں بھی تبدیلی لانے کا باعث بنتا ہے۔ عالمگیروبا کورونا کے دورمیں ماہرین صحت دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کا مشورہ دیتے ہیں تو ایسے میں ان سبزیوں کا استعمال اعتدال سے کیا جائے تو کورونا کیخلاف قوت مدافعت مضبوط بھی کی جاسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سبزیوں میں موجود پروٹین خون کی شریانوں کو متاثر کر کے جسم کے دیگر حصوں کو مفلوج کرنے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ گرمی کے موسم میں ان تینوں سبزیوں کا استعمال پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے زیادہ ہی کیا جاتا ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہرچیز کو اعتدال میں استعمال کیا جائے۔

Tags
Back to top button
Close