صحت

جب چائےہےتو.. وزن میں کمی کیلئےکچھ اورکیوں

سبزچائے،رنگت میں قدرے سبزی مائل اور ذائقے میں سفید چائےسےقدرے تیزہوتی ہے

ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے قارئین موٹاپے کا شکار ہوں، یہی وجہ ہے کہ ہم ہر کچھ عرصے بعد اپنے قارئین کو مقبول ڈائٹنگ پلان ،سیلیبرٹیز ڈائٹنگ یا ورک آؤٹ روٹین سے متعلق آگاہی فراہم کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ آپ بھی ان پر عمل کر تے ہوئے وزن بڑھ جانے کے خوف سے آزاد رہیں۔ آج ہم آپ کو موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کے لیے کسی ڈائٹ پلان کے بجائے ایک ایسے مشروب سے متعلق آگاہی فراہم کرنے جارہے ہیں، جو یقیناً کسی نہ کسی صورت آپ کی ڈائٹ روٹین میں شامل ہوگا۔

چائے ایک ایسا مشروب ہے، جس کے ذائقے سے دنیا بھر کے افراد لطف اندوز ہوتے ہیں اور پاکستانی تو کچھ زیادہ ہی اس کے دلدادہ ہیں۔ چائے کے فوائد اور نقصانات پر دنیا بھر میں طویل عرصے سے ایک لمبی بحث جاری ہے، تاہم آج ہم چائے کی اُن اقسام کے بارے میں بات کریں گے ،جو نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ ان کی بدولت وزن میں کمی بھی لائی جاسکتی ہے۔محققین کے مطابق چائے میں ایسے مرکبات دریافت کیے گئے ہیں، جوکیلوریز کے اخراج کے عمل کو تیز کرتے ہوئے جسم میں فیٹس کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

چائے کے پودے کا سائنسی نام كکیمیلیا سائنیسس(Camellia Sinensis) ہے، یہ ایک منفرد جڑی بوٹی ہے جس کے ذریعے پانچ اقسام کی چائے بنائی جاتی ہے۔ ان میں سفید، اوولونگ (Oolong)، زرد، سبز،پو -ارہ (Pu-erh) اور کالی چائے شامل ہیں۔ چائے میں دودھ اور چینی کی کثرت زائد وزن کم کرنے کی صلاحیت کو ختم کردیتی ہے۔ اگر آپ بطور ڈائٹنگ چائے کا استعمال چاہتے ہیں تو چائے کی مختلف اقسام میں سے کسی ایک کو اپنے روزمرہ معمولات کا حصہ بنائیں، جو وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں ۔

سبز چائے (Green Tea)

جب چائے ہے تو.. وزن میں کمی کیلئے کچھ اور کیوں

کیمیلیا سائنیسس (جڑی بوٹی)سے بنائی جانے والی چائے میں سبز چائے کو ایک خاص مقام حاصل ہے، جودنیا بھر میں ایک مقبول مشروب کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ وزن میں کمی کے لیے اسے مؤ ثر مشروب قرار دیا جاتا ہے۔2008ء میں وزن میں کمی سے متعلق گرین ٹی کے لیے 60افراد کو مطالعہ میں شامل کیا گیا اور انھیں باقاعدگی کے ساتھ روزانہ سبز چائے پلائی گئی۔ 12ہفتےبعد ان افراد کے وزن میں 3.3کلوگرام کی کمی دیکھنے میں آئی۔ نتیجے کے طور پر ماہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک کپ سبز چائے انسانی جسم کوتمام اینٹی آکسیڈنٹس فراہم کرتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھا کر چربی جلانے کا عمل تیز کرتی ہے۔

پو- ارہ چائے ( Pu-erh Tea)

جب چائے ہے تو.. وزن میں کمی کیلئے کچھ اور کیوں

کیمیلیا سائنیسس سےبنائی جانےوالی چائےمیں پوارہ چائےدوسرے نمبرپرہے۔ اس چائےکوچائنیزقہوہ کی ایک قسم بھی کہا جاتا ہے۔ کیمیلیا سائنیسس ماضی میں صرف مشرقی ایشیا میں پائی جاتی تھی، اب یہ بھارت اورپاکستان سمیت دنیا کےکئی ممالک میں اُگائی جاتی ہے۔ اس چائےسےعام طورپرکھانےکےبعد لطف اندوزہوا جاتا ہے۔ پاکستان کےکئی شہروں میں بھی پوارہ چائےمختلف فوائد کی بدولت استعمال کی جاتی ہے۔ جانوروں پرکی گئی تحقیق کےمطابق پوارہ ٹی بلڈ شوگرلیول کم کرنےمیں بھی مفید ہے۔ اس کےعلاوہ دیگرمطالعوں سےیہ بھی ثابت ہےکہ چائےکی یہ قسم وزن کم کرنےمیں بھی مددگارثابت ہوتی ہے۔

کالی چائے (Black Tea)

جب چائے ہے تو.. وزن میں کمی کیلئے کچھ اور کیوں

وزن میں کمی یا پیٹ کی چربی گھلانےکےلیےبلیک ٹی کا استعمال کافی فائدہ مند ہے۔ شاید یہی وجہ ہےکہ بلیک ٹی کودنیا بھرمیں سب سے زیادہ پی جانےوالی چائےکےطورپرجانا جاتا ہے۔ طبی جریدے یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع شدہ تحقیقی نتائج کےمطابق بلیک ٹی جسمانی وزن میں کمی کےساتھ ساتھ دیگرطبی فوائد کا باعث بھی بنتی ہے۔ کیونکہ اس میں موجود کیمیکلزخون اورٹشوزمیں جذب ہوجاتے ہیں، جس کے باعث اس چائےکا استعمال انسان کےوزن میں کمی اوراچھی صحت میں کردارادا کرسکتا ہے۔

سفید چائے (White Tea)

جب چائے ہے تو.. وزن میں کمی کیلئے کچھ اور کیوں

سفید چائےرنگت میں ہلکی سنہری مائل ہوتی ہے،جس کا ذائقہ بہت لطیف ہوتا ہے۔اس کےبرعکس سبزچائے،رنگت میں قدرے سبزی مائل اور ذائقے میں سفید چائےسےقدرے تیزہوتی ہے۔ روایتی چائےکی بہ نسبت سفید چائےکیمیلیا سائنیسس نامی جڑی بوٹی کی نرم کلیوں سے بنائی جاتی ہے۔ انہیں انتہائی محتاط طریقےسےاس وقت تک سورج کی روشنی میں خشک کیا جاتا ہے،جب تک یہ پتیاں سنہری مائل رنگت کی نہیں ہو جاتیں۔ ماہرین کےمطابق سفید چائےاورسبزچائےدونوں میں موجود اجزا ایک ہی طرح سےانسانی وزن میں کمی لانےکا باعث بنتےہیں ۔

Tags
Back to top button
Close