صحت

گوشت لمبےعرصےتک کیسےمحفوظ رکھا جائے؟

گوشت کوکھانےکے قابل بنائےرکھنا ہرخاتون خانہ کےلیےچیلنج سےکم نہیں ہےاورجب آپ کےہاں فریج کی سہولت موجود نہ ہوتویہ یہ کام مشکل ترین ہوجاتا ہے

عید الضحیٰ کےدن ہرخاتون اس بات پرپریشان دکھائی دیتی ہےکہ کس طرح گوشت کومحفوظ کیا جائےتاکہ قربانی کا گوشت لمبےعرصےتک استعمال میں لایا جا سکے۔ گھرمیں جانورکی قربانی،دوست احباب اوررشتہ داروں کی جانب سےملنےوالےقربانی کےگوشت کومحفوظ کرنا اورمستقبل میں اس گوشت کوکھانےکے قابل بنائےرکھنا ہرخاتون خانہ کےلیےچیلنج سےکم نہیں ہےاورجب آپ کےہاں فریج کی سہولت موجود نہ ہوتویہ یہ کام مشکل ترین ہوجاتا ہے۔ متوسط اورامیرگھرانوں میں نہ صرف بڑے فریج بلکہ ڈیپ فریزرزبھی ہوتےہیں، ان میں جتنا چاہیں قربانی کےگوشت کوحفظان صحت کےاصولوں کےمطابق محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ فریج اورفریزرمیں قربانی کےگوشت کومحفوظ رکھنےکے لیےمنصوبہ بندی کرنےکی ضرورت ہوتی ہے۔

گوشت لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جائے ؟

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ دو ماہ تک گوشت کو فریزر یا فریج میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے، اسی طرح فریج کے درجہ حرارت کو بار بار کم یا زیادہ کرنے سے گریز کریں اس سے گوشت کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ چند گھرانوں میں گوشت بھون کر یا فرائی کر کے رکھ لیا جاتا ہے تا کہ چند دنوں تک اس گوشت کو قابل استعمال رکھا جاسکے، اسی طرح گوشت کو کباب کی شکل میں خشک کر کے رکھنے کا طریقہ بھی بہتر رہتا ہے، خشک کباب تقریبا 4 تا 6 ماہ تک خراب نہیں ہوتے ہیں۔

قربانی کے گوشت کو پارچوں کی شکل میں کاٹ کر لہسن ادرک اور نمک لگا کر سورج کی روشنی میں خشک کرنے کا طریقہ کار بھی بہت زیادہ محنت طلب ہے جس میں خواتین کو مکمل طور پر مصروف رہنا پڑتا ہے ۔ عید سے دو یاتین دن قبل اپنے فریج اور فریزر کی صفائی کرلیں، فالتو اشیا کو ہٹا دیں، فریزر کی کی صفائی کرتے ہوئے اس پر المونیم یا باریک پلاسٹک بچھا دیں تا کہ گوشت کے پیکٹس فریزر کی سطح پر نہ چپک سکیں اور فریزر کی دیواروں پر گلیسرین لگادیں اس سے جمی برف نکالنے میں آسانی ہوگی۔

گوشت لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جائے ؟

اگر آپ کے پاس فریج کی سہولت موجود ہے تو پہلے گوشت کا اندازہ لگا لیں کہ فریج یا فریزر میں کتنے کلو گوشت کو رکھا جاسکتا ہے اس کے مطابق ان میں گوشت رکھنے کی تیاری کریں۔ قربانی کے گوشت کو فریزر اور فریج میں رکھنے میں تاخیر نہ کریں، فریج سے باہر دو گھنٹے تک گوشت کو چھوڑے رکھنے پر بیکٹریا کا حملہ ہوسکتا ہے، اس سے گوشت خراب ہوسکتا ہے۔ گوشت کے مقابل دالیں زیادہ عرصہ تک اس لیے محفوظ رہ سکتی ہیں کیونکہ ان میں پانی یا تو کم ہوتا ہے یا پھر نہیں ہوتا، گوشت میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے، بہتر یہی ہے کہ گوشت کو کپڑے سے خشک کرلیں پھر فریج میں پلاسٹک کی تھیلیوں میں اچھی طرح بند کر کے رکھیں۔

اگر آپ فریزر میں گوشت رکھتی ہیں تو اس میں دیگر پھل اور سبزیاں نہ رکھیں کیونکہ گوشت کی بساند سے یہ چیزیں خراب ہوسکتی ہیں۔ گوشت کو فوری فریزر میں رکھنے سے بیکٹریا نشونما نہیں پاتے، جس سے گوشت چند دنوں تک قابل استعمال رہتا ہے۔ گوشت سے لگی چربی کو نکال دیں اور اسے پلاسٹک کی تھیلی یا المونیم بیگ میں اچھی طرح پیک کر کے رکھیں، گوشت کے ساتھ جتنی چربی کم رہے گی اتنا ہی گوشت محفوظ رہے گا۔

گوشت لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جائے ؟

گوشت کےبجائےاس کا قیمہ بھی بنا کرمحفوظ کیا جاسکتا ہے،اگرکباب بنالیےجائیں توزیادہ بہتررہتا ہے۔ قربانی کےفوری بعد گھروں میں کلیجی، گردے بنانےکا رجحان عام ہوتا ہے،پکانے سےقبل کلیجی کی صحت کی جانچ کریں یہ دیکھ لیں کہ کہیں کلیجی میں سوراخ، یا کوئی زخم تونہیں ہے، کلیجی کا رنگ تبدیل تونہیں ہوا ہےاگرایسا کچھ دکھائی دے تواس کلیجی کونہ پکائیں کیونکہ اس سےفوڈ پوائزننگ کی شکایت ہوسکتی ہے۔ قربانی کےدوران سب سےاہم اورتوجہ طلب بات یہ ہےکہ قربانی کےگوشت کواخبارکے کاغذ میں لپیٹ کرتقسیم نہ کریں اورنہ ہی رکھیں کیونکہ سیاہی میں سیسہ کا جُزشامل ہوتا ہےجوانسانی صحت کےلیےانتہائی خطرناک ہے۔

Tags
Back to top button
Close